سازشی کردار بے نقاب،کٹہرے میں لایاجائے،جاوید لطیف

اسلام آباد(بیورورپورٹ)سینئر رہنماءو وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا ہے سازش کرنےوالے کردار بے نقاب ہو گئے ،اعتراف جرم کے بعد پارلیمانی کمیشن تشکیل دیکر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ،ملک کو ایٹمی قوت بنانے والے کو ہائی جیکر بنا دیا گیا، جعلی صادق و امین کو بچانے کےلئے ریاستی وسائل استعمال ہو رہے ہیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

میاں جاوید لطیف نے کہا آڈیو ویڈیو کے بعد بہت سے لوگ اعتراف جرم کر رہے ہیں،اعتراف جرم کے مطابق سازش کرنے والے کردار بے نقاب ہو گئے اسی سازش کے نتیجے میں 2 روپے کی روٹی 25اور 140روپے کلو والا گھی 700کا ہو گیا۔

ملک میں سازشی کردار وں کاکوئی احتساب نہیں ہوتا ،لاہور میں وزیرآباد واقعہ جیسا ایک اور واقعہ بے نقاب ہو گیا،سازش و جرم پر معافی مانگنے کی بجائے اسی طاقت سے سب چیزوں کو ریورس کیا جائے،لاہور حادثے پر جھوٹ بولنے والوں کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہیے،وزیراعظم قومی جرم پر پارلیمانی کمیشن بنائیں۔