لاہور (مشرق نیوز) پاکستان ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ طاہرہ واسطی کی گیارہویں برسی 11مارچ کو منائی جائےگی۔لاتعداد ٹی وی ڈراموں میں فن اداکاری کے جوہر دکھانے والی طاہرہ واسطی80کی دہائی میںپی ٹی وی کی صف اول کی اداکارہ کے طور پر جانی جاتی تھیں،ان کے مشہور ڈراموںمیں افشاں،جانگلوس،دلدل،کشکول شامل ہیں،انہیں پی ٹی وی کے مشہور تاریخی ڈرامے آخری چٹان میںملکہ ازابیل کے کردار سے بے پناہ شہرت حاصل ہوئی۔طاہرہ واسطی گیارہ مارچ2012ءکومختصر علالت کے بعد 68برس کی عمر میں انتقال کر گئیں،ان کے مختلف ڈراموں میںنبھائے جانے والے کرداران کے پرستاروں کے ذہنوں میں آج بھی نقش ہیں۔
معروف اداکارہ طاہرہ واسطی کی گیارہویں برسی 11مارچ کو منائی جائےگی



















