غیر ملکی ایجنسی عمران خان کی جان لینا چاہتی ہے،بابر اعوان

اسلام آباد(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی کے رہنما بابر اعوان نے کہاہے غیر ملکی ایجنسی عمران خان کو قتل کرنا چاہتی ہے،تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں دلائل دیتے ہوئے بابر عوان نے کہا میری پریس کانفرنس پر کچھ لوگوں نے مذاق اڑایا، عمران خان نے بھی 2 بار دہرایا حملہ ہوگا، وزیرآباد میں عمران خان پر حملہ ہوا، حکومت نے 2مو¿قف اختیارکیے عمران خان پر کوئی حملہ نہیں ہوا، دوسرا مو¿قف تھا عمران خان پر مذہبی جنونی نے حملہ کیا۔
ٹھوس شواہد ہیں دوبارہ عمران خان کی جان لینے کی کوشش کی جارہی ہے،عمران خان کو سکیورٹی اعتبار سے تنہا کردیا گیا ،جوڈیشل کمپلیکس کے اندر سکیورٹی کے اہلکاروں کو کس نے ہٹایا، غیر ملکی ایجنسی عمران خان کی جان لینا چاہتی ہے، ٹھوس شواہد ہیںعمران خان کوگھیر کر کچہری بلوا کر قتل کیا جائےگا۔
احمد نیازی عمران خان کی سکیورٹی کے انچارج ہیں، عمران خان کو پرسنل سکیورٹی سے محروم کرنے کیلئے سکیورٹی سٹاف کےخلاف مقدمے کیے جارہے ہیں، اسلام آباد کچہری میں اندھے قتل ہوئے اور کچہری محفوظ نہیں،عمران خان پر حملہ کرنے والے کو ویڈیو لنک سے پیشی کی اجازت مل سکتی ہے تو عمران خان کوکیوں نہیں؟ شہباز شریف اور حکومت لکھ کر دےعمران کو کچھ ہوا تو ذمے دار ہوں گے۔