برطانیہ میں یوٹیوب پربچوں کا ڈیٹا غیر قانونی طریقے سے جمع کرنے کا الزام

لندن (مشرق نیوز) برطانیہ کے انفارمیشن ریگولیٹر نے کہا ہے کہ وہ الفابیٹ (گوگل کی پیرنٹ کمپنی)کی ملکیت والے یوٹیوب پلیٹ فارم پر لاکھوں بچوں کا ڈیٹا غیر قانونی طور پر جمع کرنے کے الزام میں ایک باضابطہ شکایت کی تحقیقات کر رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ شکایت تین بچوں کے والد ڈنکن میک کین نے درج کروائی تھی جو فائیو رائٹس گروپ کے تعاون سے اس مہم کی قیادت کر رہے ہیں، جس کےلئے وہ کام کرتے ہیں۔میک کین نے کہا کہ ویڈیو سٹریمنگ پلیٹ فارم نے قانون کو توڑا ہے کیونکہ حکام نے حال ہی میں تقریباً 50 لاکھ بچوں کے مقام، دیکھنے کی عادات اور ترجیحات پر ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کیا ہے۔ممالک قانون سازی کے ساتھ حقوق میں توازن پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو سوشل میڈیا صارفین خصوصا بچوں کو آزادی اظہار کی خلاف ورزی کیے بغیر نقصان دہ مواد سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔میک کین نے ایک بیان میں کہا کہ یہ ہمارے بچوں کیلئے ایک بہت بڑا، غیر مجاز سماجی تجربہ ہے جس کے نتائج معلوم نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوٹیوب کو اپنے پلیٹ فارم کا ڈیزائن تبدیل کرنا پڑے گا اور وہ ڈیٹا حذف کرنا پڑے گا جو وہ جمع کر رہا تھا۔