اسلام آباد (بیورورپورٹ)اسلام آباد میں 120روز کے اندر بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں،ہائیکورٹ کاحکم،تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت ہوئی ،چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے اب تو 125 یونین کونسلز کی قانون سازی ہوچکی مگر حکومت نے پھر مزید یونین کونسلز بڑھانے کا اختیار اپنے پاس ہی رکھا ہے مگر اب 10سال تک یونین کونسلز بڑھانے کی ضرورت نہیں ہوگی ایک بار الیکشن کرا دیں جس کو بھی آنا ہے آ جائے،چیف جسٹس نے وزارت داخلہ کے جوائنٹ سیکرٹری سے استفسار کیا کیا آپ بیان دے سکتے ہیں الیکشن سے پہلے یوسیز نہیں بڑھائیں گے؟ اگر بیان نہیں دیتے تو خود آرڈر کر دیتے ہیں، شیڈول جاری ہونے کے بعد ترامیم کرنا غلط طریقہ ہے، بے شک قانون اجازت دیتا ہو تب بھی شیڈول کے بعد یونین کونسلز بڑھانا زیادتی ہے اب 125 یونین کونسلز کا قانون بن چکا تو سنگل بینچ کا فیصلہ غیرمو¿ثر ہے،الیکشن کمیشن کے ڈی جی لا نے یقین دہانی کرائی ترمیمی قانون کے تحت نئی حلقہ بندیاں کرکے شیڈول دے دیں گے اور 120 دن میں بلدیاتی الیکشن کرا دیں گے، قانون کے مطابق بلدیاتی الیکشن میں بھی وفاقی حکومت سے مشاورت کے پابند ہیں،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا اپیلوں کو نمٹا دیتے ہیں اور آبزرویشن جاری کردیں گے،چیف جسٹس نے مزید کہاآرڈر پاس کردیتے ہیں آئندہ انتخابات کیلئے یونین کونسلز کی تعداد میں اضافہ نہیں کیا جائے گا،بعدازاںاسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواستیں نمٹاتے ہوئے متعلقہ اداروں کو بلدیاتی الیکشن کے انتظامات کرنے اور 120 روز میں انتخابات کرانے کا حکم جاری کر دیا۔
اسلام آباد میں 120روز کے اندر بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں،ہائیکورٹ کاحکم
















