کراچی،لاہور(بیورورپورٹ،کامرس رپورٹر)مہنگائی 48سال کی بلند ترین سطح پر،برآمدی صنعتوں کیلئے سستی بجلی کی سہولت ختم،پٹرولیم لیوی میں5روپے لٹر اضافہ،تفصیلات کے مطابق مہنگائی میں اضافے کی شرح 48 سال کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی،ادارہ شماریات کے مطابق فروری 2022سے فروری 2023کے دوران ایک سال کے عرصے میں پیازکی قیمت میں 416فیصد، چکن 96فیصد، انڈے 78فیصد ، چاول77 فیصد ،چنا 65 فیصد، سگریٹ 60 فیصد، مونگ کی دال 56 فیصد، چنے کی دال 56فیصد، آٹا 56فیصد ،ماش کی دال 50.77فیصد ،خوردنی تیل 50.66 فیصد ،بناسپتی گھی 45فیصد، تازہ پھل 45فیصد، تازہ دودھ 32فیصد، مسور کی دال27فیصد، مشروبات 24فیصد، آلو 22.42فیصد، مچھلی 21فیصد، گوشت 20.82فیصد اور سبزیاں 11.60فیصد مہنگی ہوگئیں،ایک سال کے دوران درسی کتب کی قیمتوں میں 74فیصد، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 63فیصد، گیس کی قیمت میں 62فیصد، سٹیشنری کی قیمت میں 61فیصد، صابن ڈٹرجنٹس اور ماچس کی قیمت میں 51.63فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،ٹرانسپورٹ چارجز 33فیصد بڑھے ادھر آئی ایم ایف کے دباؤ پر برآمدی صنعتوں کیلئے سستی بجلی کی سہولت واپس لے لی گئی،حکومت نے زیرو ریٹڈ انڈسٹری کیلئے 19 روپے 99 پیسے فی کلو واٹ کی سہولت ختم کر دی،سستی بجلی کی سہولت ٹیکسٹائل، سپورٹس، سرجیکل اور چمڑے کی صنعتوں کو حاصل تھی،چیئرمین لومز اونرز ایسوسی ایشن نے کہا فیصلہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کیلئے مایوس کن ہے، پاور لومز انڈسٹری مکمل طور پر تباہ ہو جائیگی،دوسری جانب حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی شرائط کے تحت پٹرولیم لیوی میں5روپے لٹر اضافہ کر دیا۔
آئی جی پنجاب کا ڈیپوٹیشن پر گئے افسران کی واپسی کا حکم
محکمہ ماہی پروری، جھینگا فارمنگ کا فروغ پر حکومتی دعوﺅں کے باوجود عملی نتائج پر سوالیہ نشان
پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات میں پیشرفت،جماعت اسلامی نے احتجاج کا نیا محاذ کھول دیا
نئے صوبوں کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں کھل کر بحث کریں :سپیکر پنجاب اسمبلی
ملک کی معاشی ترقی ، خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار انتہائی اہم ہے: چیئرمین سینٹ
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی

















