فرح گوگی کو بذریعہ انٹرپول پاکستان لانے کیلئے اجازت طلب


لاہور(سپیشل رپورٹر)فرح گوگی کو بذریعہ انٹرپول پاکستان لانے کیلئے اجازت طلب،تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے سابق خاتون اول کی دوست فرح گوگی کو پاکستان لانے کیلئے انٹر پول سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا،ایف آئی اے نے وزارت داخلہ سے باقاعدہ اجازت مانگ لی، ذرائع کے مطابق فرح گوگی کو اشتہاری قرار دینے کیلئے عدالت سے ریڈ وارنٹ حاصل کئے جائینگے۔