کم کیلوری والی مصنوعی مٹھاس دل کا دورہ اورفالج کا خطرہ

واشنگٹن (مشرق نیوز) نئی تحقیق سے پتاچلا ہے کہ تیارشدہ کھانوں،شوگر فری پروڈکٹس اور ڈائٹ ڈرنکس میں پائی جانے والی مٹھاس سے لوگوں میں دل کے دورے اور فالج کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایریتھریٹول ایک قدرتی چینی الکحل ہے جو بہت سی سبزیوں اور پھلوں میں پایا جاتا ہے اور یہاں تک کہ انسانی جسم میں بھی کم مقدار تیار کیا جاتا ہے لیکن یہ کھانے اور مشروبات میں مٹھاس کے طور پر بھی شامل کیا جاتا ہے اور عام طور پر چینی کے کم نقصان دہ متبادل کے طور پرخیال کیاجاتا ہے۔ایریتھریٹول چینی کے مقابلے میں قریبا 70 فی صدمیٹھا ہے جبکہ اس میں صرف چھے فی صد کیلوریز ہوتی ہیں ، جس سے یہ زیروکیلوری انرجی ڈرنکس جیسی غذائی مصنوعات کے لیے ایک مقبول انتخاب بن جاتا ہے۔جریدے نیچر میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ تیارشدہ کھانوں (پروسیسڈ فوڈز)یا مشروبات میں شامل کی جانے والی مٹھاس کی زیادہ مقدارجسم میں خون کے لوتھڑے بننے کے خطرے کو بڑھا سکتی ہے۔