اسلام آباد (بیورورپورٹ)پاکستان نے چین کو ہر موسم کاساتھی ودوست قراردیدیا
تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہاچین کو ہر موسم کا ساتھی اور دوست سمجھتے ہیں
پاکستان بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں پر بدستور تشویش کا اظہار کرتا ہے
گزشتہ روز پاکستانی وفد نے وزیر دفاع کی سربراہی میں افغانستان کا دورہ کیا،دونوں ممالک نے دہشتگردی سے ملکر نمٹنے پر اتفاق کیا
پاکستان او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے تحت خواتین اور اسلام کے موضوع پر 8 مارچ کو کانفرنس منعقد کریگا
وزیراعظم شہبازشریف نے کینیا کے صدر کو فون کرکے صحافی قتل کیس میں مزید تعاون مانگا
وزیر خارجہ بلاول بھٹو کاہنگری کادورہ کامیاب رہا،ہنگری کی یونیورسٹیوں میں پاکستان کے طلبہ کی تعداد میں 100 فیصد اضافہ ہو گا۔
پاکستان نے چین کو ہر موسم کاساتھی ودوست قراردیدیا



















