الیکشن اکٹھے اور وقت پر ہونے چاہئیں،سیاسی عدم استحکام تک مہنگائی ختم نہیں ہوگی،رانا ثنا

سرگودھا(راجہ عبدالحفیظ خان)وزیر داخلہ رانا ثنا نے کہاہے الیکشن اکٹھے اور وقت پر ہونے چاہئیں،سیاسی عدم استحکام تک مہنگائی رہے گی
سرگودھا میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہارائے ہے الیکشن اکٹھے اور وقت پر ہونے چاہئیں،انتخابات کے موقع پر پورے ملک میں نگراں حکومتیں ہونی چاہئیں
پاکستان کی ضرورت صرف الیکشن نہیں ، پاکستان کی ضرورت صاف و شفاف الیکشن ہے، الیکشن آئین میں درج طریقہ کار کے تحت ہونا چاہیے
الیکشن صاف وشفاف ہوں، کوئی دھاندلی نہ ہو،عمران خان اگر الیکشن ہارا تو نتائج تسلیم نہیں کرے گا ایسے نتائج ہونے چاہئیں جن کو پوری قوم تسلیم کرے
وزیر داخلہ نے مزید کہا ملک پہلے ہی سیاسی طور پرعدم استحکام کا شکار ہے، سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ملک معاشی طور پر پیچھے جارہا ہے، سیاسی عدم استحکام ختم ہونے تک مہنگائی ختم نہیں ہوگی
فتنہ خان کی پالیسیوں سے ملک عدم استحکام کا شکار ہے،ن لیگ اور قیادت عوام میں جانے سے نہیں گھبراتی،ن لیگ نے مریم نواز کی قیادت میں انتخابی مہم کاآغاز کردیا
پنجاب میںحکومت بنائیں گے،الیکشن میں فتنے کو شکست دیں گے۔