آشیانہ اقبال ریفرنس میں وعدہ معاف گواہ کی شہباز کو کلین چٹ

لاہور (کورٹ رپورٹر)آشیانہ اقبال ریفرنس میں وعدہ معاف گواہ کی شہباز کو کلین چٹ،تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نمبر 5 کے جج ساجد علی اعوان کے روبرو وزیراعظم شہباز شریف و دیگر کیخلاف آشیانہ اقبال ریفرنس کی سماعت ہوئی، نیب کے وعدہ معاف گواہ کرنل (ر) عارف مجید نے شہباز شریف کو کلین چٹ دے دی،وعدہ معاف گواہ اسرار سعید نے کہا شہباز شریف کا مقدمے میں کوئی کردار نہیں،نیب کے وعدہ معاف گواہوں اسرار سعید اور کرنل (ر) عارف مجید کے بیان پر وکلاء کی جرح مکمل ہوگئی، احتساب عدالت میں وکیل امجد پرویز، وکیل قاضی مصباح الحسن سمیت دیگر نے وعدہ معاف گواہ پر جرح مکمل کی، وعدہ معاف گواہوں نے عدالت میں کہا نیب افسروں کے دباؤ کی وجہ سے وعدہ معاف بن کر بیان دیا ۔