اقوام متحدہ کی ترکیہ کیلئے ایک ارب ڈالر امداد کی اپیل

نیویارک (مشرق نیوز) اقوام متحدہ نے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے ایک ارب ڈالر فوری امداد کی اپیل کر دی۔غیرملکی خبررسا ں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ ایک ارب ڈالر سے ترکیہ کے 52 لاکھ افراد کو 3 ماہ کیلئے انسانی امداد کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔اس سے پہلے اقوام متحدہ شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے تقریباً 40 کروڑ ڈالر امداد کی اپیل کر چکا ہے۔ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات کی مجموعی تعداد 42 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔واضح رہے ترکیہ اور شام میں 6 فروری کو 7.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔