فاسٹ بولر شاہنواز دھانی پی ایس ایل سے باہر

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے آٹھویں سیزن میں ملتان سلطانز کی ٹیم کو دوسرے میچ سے قبل ہی بڑا دھچکا لگ گیا۔
پہلے میچ میں لاہور قلندرز کے ہاتھوں ایک رن سے شکست کا منہ دیکھنے والی ملتان سلطانز کی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی سے محروم ہوگئی ۔
لاہور قلنڈرز کے خلاف ابتدائی میچ کے دوران شاہنواز دھانی کے دائیں ہاتھ کی انگلی پر چوٹ آئی تھی، جس کے سکین کے بعد معلوم ہوا کہ فریکچر ہے جس کیلئے انہیں سرجری کروانا پڑےگی۔
فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے تصدیق کی ہے کہ وہ انجری کے باعث پی ایس ایل کے رواں سیزن سے باہر ہوگئے ہیںجس کے بعد محمد الیاس کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ۔
نوجوان فاسٹ بولر الیاس اس سے قبل بھی ملتان سلطانز کا حصہ رہ چکے ہیں۔24سالہ فاسٹ بولر نے اب تک51 ٹی ٹونٹی میچز میں 58 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
ترجمان ملتان سلطانز کے مطابق لاہور قلندرز کے سکندر رضا کا شاٹ لگنے سے دھانی کے دائیں ہاتھ کی انگلی فریکچر ہوئی ہے۔