”وہ عورت میری بہن نہیں ہے“: سجاد علی نے وضاحتی بیان

معروف گلوکار سجاد علی نے گزشتہ دنوں ان کی بہن کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کردی اور خبر کو جھوٹ اور ’بہن‘ کو جعلی قرار دےدیا۔
اس حوالے سے اب سجاد علی نے اپنے آفیشل اکاو¿نٹ سے باقاعدہ بیان جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ کچھ عرصہ قبل کسی نے میری ایک فیک شادی کروا دی تھی ۔
انہوں نے کہا کہ اب فیک بہن اور جھوٹی کہانی بنائی گئی ہے جس کے کیپشن میں لکھا کہ ارب پتی گلوکار سجاد علی کی بہن بھیک مانگنے پر مجبور ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ اسٹوری کی تھمبنیل میں اہلیہ کی بچپن کی تصویر لگا کر میری بہن ثابت کرنے کی کوشش کی ہے۔
سجاد علی کا کہنا تھاکہ اس طرح کی ویڈیوز شہرت، پیسے اور دوسروں کی عزت خراب کرنے کیلئے بنائی جاتی ہیں، نہ وہ عورت میری بہن ہے، نہ کزن اور نہ ہی دور کی رشتے دار ہے۔