مظفرآباد:(لیڈر نیوز)آزاد کشمیر کے وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائیں گے۔تحریک عدم اعتماد ڈپٹی سپیکر چوہدری ریاض، وزیر خوراک علی شان سونی اور پارلیمانی سیکرٹری بحالی اکبر ابراہیم نے سیکرٹری قانون ساز اسمبلی کے دفتر میں جمع کرائی۔ تحریک عدم اعتماد پی ٹی آئی کے 25 ارکان اسمبلی اور وزرا کے دستخطوں سے دائر کی گئی ہے۔ قانون ساز اسمبلی کے کل 53 ارکان میں سے پی ٹی آئی کے 31 ارکان ہیں۔ تحریک عدم اعتماد 14 دن کے اندر قانون ساز اسمبلی میں ووٹنگ کے لیے پیش کی جائے گی۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر سردار تنویر الیاس وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کی جگہ وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہوں گے۔
وزیراعظم آزادکشمیر عبدالقیوم نیازی کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع
















