اسلام آباد:(لیڈر نیوز)پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان غلط بیانی کر رہے ہیں، یہ اچھائی اور برائی کی جنگ نہیں، یہ آئین توڑنے والوں اور آئین کو ماننے والوں کے درمیان لڑائی ہے۔شیری رحمان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یہ عوام دشمن حکومت اور عوام نواز اپوزیشن کے درمیان لڑائی ہے۔ جمہوریت پر تنقید کرنے والے اب لوگوں سے کہہ رہے ہیں کہ باہر نکلیں اور جمہوریت کا ساتھ دیں۔شیری رحمان نے کہا کہ شکست سے بچنے کے لیے تاخیری حربے استعمال کرنے والے بھلائی اور جمہوریت کا پرچار کیسے کر سکتے ہیں، وزیراعظم کے پاس شکست تسلیم کرنے اور استعفیٰ دینے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔
وزیراعظم کے پاس شکست تسلیم کرنے کے علاوہ آپشن نہیں‘ شیری رحمان
















