عون چودھری کا جہانگیرترین سے رابطہ‘حکومتی رابطوں پر بریفنگ

لاہور:(لیڈر نیوز)عون چوہدری نے ترین گروپ کے سربراہ جہانگیر ترین سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں سرکاری افسران سے ہونے والی بات چیت سے آگاہ کیا۔عون چوہدری نے جہانگیر ترین کو پرویز خٹک سے رابطے اور ملاقات سے بھی آگاہ کیا۔ عون چوہدری نے جہانگیر ترین کو بتایا کہ پرویز خٹک نے گروپ کو اپنے فیصلے روکنے کو کہا تھا۔ پرویز خٹک سے ملاقات سے پنجاب میں تبدیلی کے مثبت اشارے ملے ہیں۔ عون چوہدری نے کہا کہ پنجاب کی اہم شخصیات نے ترین گروپ کے رہنماو¿ں سے بھی ملاقات کی ہے۔جہانگیر ترین نے گروپ کو متحد رہنے اور مشاورت سے فیصلے کرنے کی ہدایت کی۔ عون چوہدری نے جہانگیر ترین کی خیریت بھی دریافت کی۔ بعد ازاں عون چوہدری نے کہا کہ ڈاکٹرز کی اجازت سے جہانگیر ترین ایک ہفتے میں واپس آسکتے ہیں۔