اسلام آباد:(لیڈرنیوز)اپوزیشن جماعتوں نے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر مشترکہ مشاورتی اجلاس آج طلب کر لیا۔ مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو بھی شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس اسلام آباد میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہوگا۔ شہباز شریف اپوزیشن رہنماو¿ں کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے۔ اجلاس میں مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں آصف علی زرداری کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ سردار اختر مینگل سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو مدعو کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی۔ اجلاس میں پارلیمنٹ لاجز میں ایم این ایز پر تشدد اور گرفتاری کے معاملے پر بھی غور کیا جائے گا۔
اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ مشاورتی اجلاس آج طلب
















