کابل:(لیڈرنیوز)خواتین کے عالمی دن کے موقع پر افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ حکومت خواتین کو مذہبی حقوق دینے کے لیے پرعزم ہے۔افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ وہ افغان خواتین کو شریعت کے مطابق حقوق دلانے کے لیے پرعزم ہیں۔ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ خواتین کا عالمی دن افغان خواتین کے لیے اپنے جائز حقوق کا مطالبہ کرنے کا ایک اچھا موقع ہے۔
خواتین کو مذہبی حقوق دینے کیلئے پرعزم ہےں‘افغان حکومت

















