حریم شاہ پر شیر کے حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور:(لیڈرنیوز)پاکستان کی مقبول ٹک ٹاکر اسٹار حریم شاہ پر شیر کے حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔حریم شاہ نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ہال نما کمرے میں موجود ہیں اور اسی دوران ایک شخص شیر کے ساتھ وہاں آتا ہے اور شیر اچانک حریم شاہ پر حملہ کرتا ہے اور اسے ٹکرا دیتا ہے۔ جس پر حریم شاہ ڈرکروہاں سے ہٹ جاتی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیر کے ساتھ موجود شخص نے شیر کو قابو کرنے کی کوشش کی لیکن گرجتے ہوئے شیر نے ایک بار پھر حریم شاہ پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ شیر کا غصہ دیکھ کر حریم شاہ بھاگتی ہے اور وہاں موجود دوسرا شخص حریم شاہ کو شیر سے بچانے کی کوشش کرتا ہے۔شیر کے غصے کو دیکھ کر بہت سے لوگ کمرے میں آکر شیر کو قابو کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے حریم شاہ نے کیپشن میں کچھ نہیں لکھا کہ یہ واقعہ کہاں پیش آیا۔