کنگناکایوٹرن‘عالیہ بھٹ کی فلم کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

ممبئی:(لیڈرنیوز) اپنے متنازعہ ریمارکس کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے یو ٹرن لیتے ہوئے عالیہ بھٹ کی نئی فلم 'گنگوبائی کاٹھیاواڑی' کی تعریف کی ہے۔کچھ دن پہلے تک عالیہ بھٹ کو 'پاپا کی پری' اور اپنے والد مہیش بھٹ کو 'مافیا ڈیڈی' کہنے والی کنگنا رناوت نے عالیہ بھٹ کی نئی فلم کی تعریف شروع کردی۔کنگنا رناوت نے کہا کہ عالیہ بھٹ کی فلم 'گنگوبائی کاٹھیاواڑی' کی ریلیز سے بالی ووڈ فلم انڈسٹری کو فروغ ملے گا جو کورونا پابندیوں کی وجہ سے وینٹی لیٹر پر پہنچ چکی ہے۔کنگنا کا مزید کہنا تھا کہ خاتون کردار کے گرد گھومتی عالیہ بھٹ کی نئی فلم لوگوں کو سینما گھروں تک لے آئی ہے جو حوصلہ افزا ہے۔ اس سے فلم انڈسٹری کو بڑا فروغ ملے گا۔