لاہور:(لیڈرنیوز) حکومت مخالف حکمت عملی کے لیے اپوزیشن کی اہم قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی۔ آصف علی زرداری پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے۔ تحریک عدم اعتماد پر بحث ہوگی۔وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور سابق صدر آصف علی زرداری کی اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ملاقات طے ہے۔اجلاس میں حکومت مخالف تحریک عدم اعتماد اور اتحادیوں سے رابطے پر بھی بات ہوگی۔ دونوں رہنما تحریک عدم اعتماد کے لیے لائحہ عمل طے کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان سابق صدر کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے۔آصف علی زرداری اس سے قبل حکومت مخالف حکمت عملی کے لیے لاہور میں شہباز شریف، چوہدری برادران اور دیگر سیاسی رہنماو¿ں سے ملاقات کر چکے ہیں۔
زرداری‘مولانا آج ملاقات‘ تحریک عدم اعتماد پر بات ہوگی
















