مدھیہ پردیش میں بھی باحجاب طالبات کاسکول میں داخلہ بند

نئی دہلی:(لیڈر نیوز)حجاب کے خلاف انتہا پسندی کرناٹک کے بعد دوسری ریاستوں میں بھی پھیلنے لگی ہے۔ مدھیہ پردیش میں حجاب والی طالبات کو اسکول میں داخلے سے روک دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش کے شہر پڈوچیری میں حجاب پہننے والی طالبات کو سکول میں داخلے سے روک دیا گیا۔مدھیہ پردیش کے انتہا پسندوں نے وزیر تعلیم حجاب پر زہر اگلنا شروع کردیا۔ وزیر تعلیم اندرسنگھ پرمارکا کا کہنا ہے کہ حجاب کو اسکول یونیفارم کا حصہ نہیں ہونا چاہیے۔ جس نے حجاب پہننا ہے وہ اپنے گھر میں پہنے۔مدھیہ پردیش کے وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ حجاب پر پابندی کی پالیسی پر غور کیا جا رہا ہے۔کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔