اسلام آباد:(لیڈرنیوز)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی نااہلی کی درخواست الیکشن کمیشن میں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔الیکشن کمیشن اسحاق ڈار کی نااہلی کی درخواست کی سماعت 21 فروری کو کرے گا، درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ای سی پی اسحاق ڈار کے خلاف درخواست پر ابتدائی سماعت کرے گا۔ درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے اسحاق ڈار کے خلاف ای سی پی سے رجوع کیا تھا اور آرٹیکل 63-2 کے تحت اسحاق ڈار کو نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔
اسحاق ڈار کی نااہلی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر
















