ممبئی:(لیڈرنیوز) بالی ووڈ کی مشہور جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیرکپور اپریل میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اسٹار جوڑے عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی اپریل میں ہوگی۔ دونوں خاندان شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔عالیہ اور رنبیر کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ دونوں کی شادی بیرون ملک جانے کے بجائے ممبئی میں ہوگی جس میں صرف خاندان کے افراد اور قریبی دوست ہی شرکت کریں گے۔رپورٹس کے مطابق عالیہ اور رنبیر کپور نے پہلے راجستھان میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن پھر اپنا ارادہ بدل لیا اور ممبئی میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی پہلے دسمبر 2021 میں ہونا تھی لیکن ان کی فلم براہماستر کی ریلیز کی وجہ سے یہ شادی ملتوی کر دی گئی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم کی ریلیز میں بھی تاخیر ہوئی ہے اور اب اسے ستمبر 2022 میں ریلیز کیا جائے گا۔
عالیہ بھٹ‘رنبیرکپورکی شادی کی تاریخ سامنے آگئی



















