مسئلہ کشمیر‘ وقت آگیا انسانی المیے کو ختم کیا جائے‘ آرمی چیف

راولپنڈی:(لیڈرنیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں کشمیریوں کو جدوجہد آزادی پر سلام پیش کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ بھارتی عوام مظالم، لاک ڈاو¿ن اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف کشمیریوں کے عزم اور دلیرانہ جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ اس انسانی المیے کو ختم کیا جائے۔