تیجوسی پرکاش نے بگ باس سیزن 15 کا ٹائٹل جیت لیا

ممبئی:(لیڈرنیوز)بھارتی ٹی وی اسٹارتیجوسی پرکاش نے ریئلٹی شو بگ باس کے سیزن 15 کا ٹائٹل جیت لیا۔سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے، تیجوسی پرکاش نے بگ باس سیزن 15 کا ٹائٹل اپنے نام کیا جو 4 ماہ تک جاری رہا۔بگ باس 15 کے فائنل میں بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کی بہن تیجوشی پرکاش اور شمیتا شیٹی سمیت 5 امیدوار پہنچ گئے۔ووٹوں کی گنتی میں ماڈل پراتک سہجپال اور تیجسوئی پرکاش رہے۔ تیجوسی پرکاش کو سب سے زیادہ ووٹ ملے اور وہ کربگ باس سیزن 15 کی فاتح بن گئی۔ٹائٹل جیتنے کے بعد تیجوسی پرکاش نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ٹرافی 4 ماہ کے مشکل اور کٹھن سفر کے بعد گھر پہنچی۔ یہ خواب کی تعبیر ہے۔بگ باس کے سابق فاتح گوتم گلاٹی، روبینہ دلیک، شویتا تیواری، آروشی ڈھولکیا اور گوہر خان نے سیزن 15 کے فائنل میں پرفارم کیا۔


#Indian TV star Josie Prakash has won the season 15 title of reality show bigg boss