ٹی20ورلڈکپ‘پاک بھارت ٹیمیں پھر ایک ہی گروپ میں شامل

لندن:(لیڈرنیوز)آئی سی سی نے آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 23 اکتوبر کو میلبورن میں کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کا آٹھواں ایڈیشن 16 اکتوبر سے شروع ہوگا جس میں آسٹریلیا کے سات شہر ایڈیلیڈ، برسبین، جیلانگ، ہوبارٹ، سڈنی، میلبورن اور پرتھ ان سنسنی خیز میچوں کی میزبانی کر رہے ہیں۔16 ٹیموں کے درمیان کل 45 میچز ہوں گے۔ پاکستان کے گروپ میں بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے ساتھ دو کوالیفائر بھی شامل ہیں۔ سیمی فائنل ایڈیلیڈ اور سڈنی میں ہیں جبکہ فائنل 13 نومبر کو میلبورن میں کھیلا جائے گا۔آسٹریلیا ٹائٹل کا دفاع کرے گا۔


#Pakistan and India in the same group in the scheduled T20 World Cup in Australia