راناشمیم نے ہائی کورٹ کا امیج خراب کرنے کی کوشش کی‘ شاہ محمود

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے سابق چیف جسٹس رانا شمیم نے توہین عدالت کرکے اسلام آباد ہائی کورٹ کا امیج خراب کرنے کی کوشش کی۔قومی اسمبلی میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عدلیہ آزاد نہیں ہوگی اور جمہوریت کا تحفظ نہیں ہوسکے گا۔ تنقید برائے تنقید سے ملک میں مایوسی پھیلتی ہے۔ بہتری آتی ہے، جس کے اثرات نظر آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن چاہے کچھ بھی کر لے ہم ذرا بھی گھبرانے والے نہیں ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ ان کی صفوں میں کنفیوڑن کیوں ہے۔ جب 5 فیصد ترقی کی بات آتی ہے تو اپوزیشن کو سانپ سونگھ جاتا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار خارجہ پالیسی کا رخ تبدیل ہو رہا ہے۔ ہمارا چیلنج اپوزیشن نہیں ‘مہنگائیہے۔ شہباز شریف کی خدمت میں خط لکھا گیا ہے، بلاول کو ایک اور خط بھیجا گیا ہے۔ یوریا ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔


#Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi #Rana Shamim tried to tarnish the image of Islamabad High Court by contempt of court