منی بجٹ پر حکومت کو ٹف ٹائم‘متحدہ اپوزیشن کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: (لیڈر نیوز) حکومت کومنی بجٹ پر ٹف ٹائم دینے کے لیے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی زیر صدارت آج متحدہ اپوزیشن کا اجلاس ہوگا۔ بلاول بھٹو شرکت کریں گے۔مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اجلاس کی صدارت اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کریں گے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی موجود ہوں گے۔ اجلاس میں متحدہ اپوزیشن کے پارلیمانی رہنما بھی شریک ہوں گے۔ قومی اسمبلی منی بجٹ کی منظوری سے روکنے کی حکمت عملی پر غور کرے گی۔دوسری جانب اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے درمیان آج اسلام آباد میں ملاقات ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں اپوزیشن رہنماو¿ں کے درمیان ملاقات پارلیمنٹ ہاو¿س میں ہوگی۔ شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات میں پارلیمنٹ کے اندر حکومت کے خلاف حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔


#Pakistan #meeting of united opposition will be held today under the chairmanship of Shahbaz Sharif