لاہور:(لیڈر نیوز)شہباز شریف نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیر اعظم، جمہوریت کی دلیر آواز اور بہادر اور مقبول عوامی لیڈر تھیں۔ ان کی شہادت نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی تاریخ کا المیہ ہے۔محترمہ بے نظیر بھٹو کی 14ویں برسی کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کی 14ویں برسی پر سابق صدر آصف علی زرداری، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو بھٹو، بیٹی بختاور، آصفہ اور دیگر تمام وابستگان پارٹی رہنماو¿ں اور کارکنوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ وہ محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
#Shahbaz Sharif #Benazir Bhutto was the first woman Prime Minister of the Islamic world
















