کراچی:(لیڈر نیوز) 'میرا کپتان ہمیشہ سرفراز احمد رہے گا' شاداب خان نے وکٹ کیپر کو اپنا 'استاد' قرار دے دیا۔وائٹ بال کرکٹ میں پاکستان کے نائب کپتان شاداب خان اب بھی سرفراز احمد کو اپنا کپتان کہتے ہیں۔ ٹوئٹر پر سوال و جواب کے سیشن میں شاداب خان نے کہا کہ سرفراز احمد نے مجھے سکھایا کہ قیادت کیسے کرنی ہے، دیکھ بھال ٹیم کی کیسے کرنی ہے۔ اپنے ملک اور اپنے ساتھیوں کے لیے کیسے لڑنا ہے، میرے استاد ہمیشہ کپتان سرفرازاحمد رہیں گے۔شاداب نے ایک اور سوال پر کہا کہ پاکستان سپر لیگ 7 میں ان کے پسندیدہ کپتان سرفراز احمد ہوں گے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا شاہین شاہ آفریدی لاہور قلندرز کی قیادت کے لیے موزوں ہیں تو انھوں نے کہا کہ ہاں وہ کپتان بن سکتے ہیں۔
#My captain will always be Sarfraz Ahmed #Shadab Khan called wicket keeper Better his 'teacher

















