پشاور کے میئر کی بڑی نشست پر اپ سیٹ ہونے کا امکان

پشاور:(لیڈرنیوز)پشاور کے میئر کی بڑی نشست پر اپ سیٹ ہونے کا امکان ہے۔ جے یو آئی کے زبیر علی خان پہلے جبکہ پی ٹی آئی کے رضوان خان بنگش دوسرے نمبر پر ہیں۔ کوہاٹ میں جے یو آئی اور مردان میں اے این پی نے میدان مار لیا۔ادھر پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے بلدیاتی انتخابات میں شکست کی وجہ مہنگائی کو قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مہنگائی سے آگاہ ہیں دو تین ماہ میں اسے کم کرنے کی کوشش کریں گے۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار نچلی سطح پر بڑے الیکشن ہوئے۔ حصہ لیا جو خوش آئند ہے، جہاں غلطیاں ہوئیں، دوسرے مرحلے میں نہیں دہرائی جائیں گی۔


#mayor of Peshawar is likely to be upset on the big seat