امریکہ کاافغان ڈرون حملے کے ذمہ داروں کوسزانہ دینے کا اعلان

واشنگٹن:(لیڈر نیوز) امریکا نے اعلان کیا ہے کہ وہ افغانستان میں ڈرون حملے میں شہریوں کی ہلاکت کے ذمہ دار فوجیوں کو سزا نہیں دے گا۔پینٹاگون کی جانب سے جاری کردہ دستاویزات کے مطابق محکمے کی داخلی تحقیقات میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں ڈرون حملہ قانون کے خلاف نہیں تھا اور نہ ہی یہ اصول کی خلاف ورزی تھی اس لیے کوئی بھی امریکی فوجی یا اہلکار سزا کا مستحق نہیں۔اگست میں افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں بچوں سمیت 10 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے جنرل کینتھ میکنزی نے ڈرون حملے میں عام شہریوں کی ہلاکت کے بعد حملے کو "افسوسناک غلطی" قرار دیا۔


#drone strike in Afghanistan #United States has announced that it will not punish the soldiers responsible for killing civilians