سندر‘گن پوائنٹ پر فرسٹ ائیرکی طالبہ کیساتھ اجتماعی زیادتی

لاہور:(لیڈرنیوز)سندر کے علاقے میں فرسٹ ایئر کی طالبہ کو گن پوائنٹ پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کے مطابق طالبہ کمپیوٹر سیکھنے پڑوسی کے گھر جا رہی تھی جہاں ملزم حیدر نے اسے دوستوں کے ساتھ مل کر پہلے اغوا کیا اور پھر ملزم اسے نامعلوم مقام پر لے گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ حیدر نے طالبہ کے ساتھ زیادتی کی اور اسے خالی دستاویز پر دستخط کرنے کا کہا۔پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


#Pakistan #Lahore #first year student was gang-raped at gunpoint in Sundar area