یوم پاکستان پر لانگ مارچ کی کال سمجھ سے بالاترہے‘ عثمان بزدار

لاہور:(لیڈرنیوز)وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ قومی دن پر ذاتی مفادات کی سیات چمکانے کی کوشش بصیرت سے عاری سیاستدانوں کوزیب نہیں دیتی‘یوم پاکستان پر لانگ مارچ کی کال دینا سمجھ سے باہر ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم استعفوں کی طرح لانگ مارچ سے بھاگے گی، قومی دن پر لانگ مارچ قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش ہے، پی ڈی ایم اپنے منفی رویے پر نظر ثانی کرے۔ قوم پی ڈی ایم کے انتشار پسندانہ فعل کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔


#Chief Minister Usman Buzdar #it is incomprehensible to call for a long march on Pakistan Day