کیوی سپنرنے پوری بھارتی ٹیم آﺅٹ کرکے تاریخ رقم کردی

ممبئی: (لیڈرنیوز) نیوزی لینڈ کے اسپنر اعجاز پٹیل نے اپنی جائے پیدائش پر تاریخی کارنامہ انجام دے دیا۔تفصیلات کے مطابق بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ ممبئی کے ویکھنڈ سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ بھارت نے گزشتہ روز ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا۔ آج ہندوستانی ٹیم میچ کے دوسرے دن 325 رنز پر آل آو¿ٹ ہوگئی۔اس کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ کے اسپنر اعجاز پٹیل نے تاریخ رقم کردی، کیوی اسپنر نے ایک ہی اننگز میں تمام 10 کھلاڑیوں کو بولڈ کیا، وہ ٹیسٹ اننگز میں 10 وکٹیں لینے والے دنیا کے تیسرے بولر بن گئے۔ اعجاز پٹیل نے 47.5 اوورز میں 119 رنز دے کر 10 وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل انگلینڈ کے جیمز لیکر اور ہندوستان کے انیل کمبلے نے اننگز میں 10 وکٹیں حاصل کی تھیں۔


#New Zealand spinner Ajaz Patel #Kiwi spinner bowled all 10 players in a single innings