عاصم اظہر بارے افواہیں‘میرب علی نے وضاحت پیش کردی

کراچی:(لیڈرنیوز)حال ہی میں ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھنے والی ماڈل میرب علی نے اپنے اور عاصم اظہر کے بارے میں گردش کرنے والی افواہوں پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔میرب علی سے ایک ویب شو کے دوران عاصم اور سوشل میڈیا پر ان سے متعلق ایکٹو خبروں کے بارے میں سوال کیا گیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم کزن ہیں لیکن ایسا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سوتیلے بھائی بھی نہیں ہیں۔ میں نے ایسی عجیب خبریں پڑھی ہیں کہ عاصم میری دوسری ماں کا بیٹا ہے لیکن ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ میری کوئی دوسری ماں نہیں، میری ایک ماں اور ایک باپ ہے۔میرب علی کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایک دوسرے کو بچپن سے جانتے ہیں، ہم بہت اچھے خاندانی دوست ہیں، میرا بھائی عاصم کا بہترین دوست ہے اور ہماری والدہ بھی ایک دوسرے کی بہت اچھی دوست ہیں۔


#Model Merub Ali #reacted to the rumors circulating about her and Asim Azhar