تہران:(لیڈرنیوز)ایران نے کہا ہے کہ طالبان اور ایرانی فورسز کے درمیان سرحدی جھڑپ غلط فہمی کا نتیجہ تھی۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا کہ افغانستان کے سرحدی علاقوں میں مکینوں کی نقل و حرکت غلط فہمیوں اور سرحد پر فائرنگ کے تبادلے کا باعث بنی۔یہ جھڑپ گزشتہ روز ایران اور افغانستان کی سرحد پر ہوئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی فورسز نے طالبان کی جانب سے ایرانی شہریوں کی جانب سے افغان علاقے میں مبینہ طور پر سرحد عبور کرنے کے جواب میں گولہ باری کی۔ سرحدی جھڑپ میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔طالبان حکومت کے نائب ترجمان نے نمروز کے سرحدی علاقے میں جھڑپ کی تصدیق کی لیکن تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
#border clash between Taliban and Iranian forces was the result of a misunderstanding

















