حکومت کا انتخابی ترمیمی بل منظور‘اپوزیشن کا واک آﺅٹ

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)حکومت کا انتخابی ترمیمی بل2021منظور‘کلبھوشن یادیوکیس سے متعلق عالمی عدالت انصاف میں غوروفکربل2021 منظور‘اسپیکراسدقیصرکی صدارت میں پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس ‘سمندرپارپاکستانیوں کو انٹرنیٹ کے ذیریعے ووٹنگ کا حق دینے اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کا بل پاس‘وزیراعظم سمیت دیگرحکومتی اراکان نے ڈیسک بجاکرخوشی کا اظہارکیا۔اپوزیشن ایوان سے واک آﺅٹ کرگئی‘پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں 58نکاتی ایجنڈا6صفحات پر مشتمل جاری کیا گیاہے۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں 29بلز پیش کئے جائیں گے۔اجلاس میں بلز کی منظوری کیلئے سادہ اکثریت درکارہوگی۔حکمران جماعت کودووٹوں کی برتری حاصل ہے،مشترکہ ایوان میں حکومت کے 221جبکہ اپوزیشن کے پاس 219ووٹ ہیں۔