خبرشائع کرنیوالے تمام فریقین کو توہین عدالت کا نوٹس

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)نوازشریف،مریم نوازکیس سے متعلق سابق جج کے انکشافات‘چیف جسٹس اسلام آبادہائی کورٹ جسٹس اطہرمن اللہ نے نوٹس لے لیا‘سابق جج راناشمیم کو توہین عدالت کانوٹس‘چیف ایڈیٹرشکیل الرحمان ‘صحافی انصار عباسی ‘ایڈیٹردی نیوزعامرغوری کوبھی نوٹس ‘تمام فریقین کوکل10 بجے ذاتی حیثیت میں طلب کرلیاگیا‘اسلام آبادہائیکورٹ نے کورٹ رپورٹرزکوکمرہ عدالت میں طلب کرلیا‘چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ زیرسماعت کیسزپراس قسم کی کوئی خبرنہیں ہونی چاہیے،یہاں کورٹ رپورٹرزکے سامنے بہت سے کیس زیرسماعت ہیں،کوئی انگلی اٹھاکربتائے،مجھے اس عدالت کے ہرجج ہرفخرہے،اس قسم کی رپورٹنگ سے مسائل پیداہوں گے،عدالت نے ہمیشہ اظہاررائے کی قدرکی،عدالت اظہاررائے کی آزادی پریقین رکھتی ہے،غیرجانبدارانہ فیصلوں پراس طرح انگلی اٹھائی گئی تویہ اچھانہیں ہوگا،عدالت سب سے توقع رکھتی ہے کہ لوگوں کااداروں پراعتمادبحال ہو۔


#former judge's revelations regarding Maryam Nawaz case #rana shamim