دبئی:(لیڈر نیوز)آل راو¿نڈر شعیب ملک اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج کھیلے جانے والے دوسرے سیمی فائنل کے لیے فٹ قرار دے دیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق ڈاکٹرز نے دونوں کھلاڑیوں کو سیمی فائنل کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔کرکٹ شائقین ان دونوں کو آج دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔
#Shoaib Malik and Muhammad Rizwan have been declared fit #semi-final #T20 World Cup

















