محمد حفیظ آئیکون کھلاڑی کے طورپرگال گلیڈی ایٹرز میں شامل

کولمبو:(لیڈرنیوز) لنکا پریمیئر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں محمد حفیظ نے گال گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ میں بطور آئیکون کھلاڑی شمولیت اختیار کرلی۔لنکا پریمیئر لیگ کی فرنچائزز نے دوسرے ایڈیشن کے لیے مختلف پاکستانی کھلاڑیوں کو اپنے سکواڈ میں شامل کیا ہے۔ جافنا کنگز نے ڈائمنڈ پلیئر وہاب ریاض کو منتخب کیا ہے جب کہ گولڈ کیٹیگری میں شعیب ملک اور عثمان شنواری کو سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔گال گلیڈی ایٹرز نے محمد حفیظ کے ساتھ محمد عامر اور سرفراز احمد کو گولڈ کیٹیگری میں لیا ہے، کولمبو سٹارز نے گولڈ پلیئر محمد عرفان کو اپنے سکواڈ میں جگہ دی ہے، دمبولا جائنٹس نے گولڈ کیٹیگری میں صہیب مقصود کی خدمات حاصل کی ہیں۔


#Muhammad Hafeez #Lanka Premier League second edition #Gladiators as an iconic player