مفکرپاکستان کا یوم پیدائش‘مزاراقبال پر گارڈز کی تبدیلی

لاہور:(لیڈر نیوز) قوم کو بیداری کا سبق دینے والے شاعر علامہ اقبال کا 144 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے۔ مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔لاہور سمیت ملک بھر میں پاکستانی قوم علامہ اقبال کا 144 واں یوم پیدائش جوش و خروش سے منا رہی ہے۔ اس سلسلے میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔پاک فوج کے میجر جنرل شہباز خان نے خصوصی شرکت کی۔ پاک بحریہ کے سٹیشن کمانڈر کموڈور امیر اقبال خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں اسلم اقبال کی جانب سے صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے مزار اقبال پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی لکھے۔


#Allama Iqbal 144th birth anniversary #grand ceremony of changing of guards was held at Mazar-e-Iqbal