حکومت نے آدھی رات کو عوام پر پٹرول بم گرادیا

لاہور:(لیڈرنیوز)حکومت نے آدھی رات کو عوام پر پٹرول بم گرادیا۔پٹرول کی قیمت ملک کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔پٹرول کی قیمت میں8.03روپے اضافہ کردیا جس کے بعد نئی قیمت 145.82روپے فی لیٹرہوگئی،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت8.14روپے بڑھنے کے بعد 142.62روپے فی لیٹرپرپہنچ گئی،مٹی کے تیل کی قیمت 6.27روپے اضافے کے بعد 116.53روپے پرجاپہنچی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل5.72روپے مہنگاہونے کے بعد 114.07 روپے فی لیٹرہوگیا۔