مزید تین قومی ویمن کرکٹرز کورونا کا شکار ہو گئیں

کراچی:(لیڈرنیوز)پاکستان ویسٹ انڈیز ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں میزبان ٹیم کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق مزید تین کرکٹرز کورونا کا شکار ہو گئےں۔ کووڈ 19 میں مبتلا پاکستانی کرکٹرز کی تعداد چھ ہو گئی ہے۔18 رکنی قومی خواتین کے اسکواڈ میں سے 12 نے منگل کی صبح نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کی، پاکستان کے ساتھ سیریز میں متبادل کی آزمائش کا امکان ہے۔سٹیفنی ٹیلر کی قیادت میں مہمان ٹیم پیر کو کراچی پہنچی۔ ون ڈے انٹرنیشنل ویمنز سیریز کے تینوں میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ مقابلے بالترتیب 8، 11 اور 14 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔


#Pakistan #three more women cricketers fell victim to Corona