لاہور:(لیڈر نیوز)حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ معیشت کا برا حال ہے، حالات خراب ہو رہے ہیں، پٹرول اور بجلی کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھنے والی ہیں، حکمرانوں کا یوم حساب قریب آ رہا ہے، بہت جلد عوام کاہاتھ اور ان کا گریبان ہوگا۔مسلم لیگ ن کے رہنما اور قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 50 لاکھ نوکریاں اور ایک کروڑ گھر دینے کا جھوٹ قوم کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے۔ یہ خدا کی مخلوق پر ظلم کر رہے ہیں۔حمزہ شہباز نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال تمام سنجیدہ سیاسی جماعتوں کو مل کر حل کرنی چاہیے۔ اگر ملک ان نااہلوں کے ہاتھ میں رہا تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔
#day of reckoning of the rulers is approaching #Hamza Shahbaz
















