لاہور: (لیڈر نیوز) عوام پر مہنگائی کا قہر ٹوٹنے کے لیے تیار، بجلی کی قیمت میں 2 روپے 51 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی گئی۔بتایا گیا کہ نیپرا کی جانب سے اضافے کی منظوری ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔ سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 66 پیسے اضافے کی درخواست کی تھی۔اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا، دیگر صارفین کو اگلے ماہ کے بلوں میں ادائیگی کرنا ہوگی۔
بجلی کی قیمت میں 2 روپے 51 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری



















