بطور اداکار لیجنڈ عمر شریف سے بہت کچھ سیکھا ‘انوپم کھیر

ممبئی:(لیڈر نیوز) بالی ووڈ اداکار انوپم کھیرکا کہنا ہے کہ بطور اداکار میں نے لیجنڈ عمر شریف سے بہت کچھ سیکھا ہے۔بالی ووڈ اداکارہ انوپم کھیرجو کئی بار پاکستان مخالف بیانات دینے کی وجہ سے شہ سرخیاں بن چکی ہیں۔ لیکن پاکستان کے لیجنڈ اداکار عمر شریف کی موت نے انوپم کھیر کو بھی دکھ پہنچایا۔اپنے ویڈیو بیان میں انوپم کھیرنے کہا کہ وہ لیجنڈ کامیڈین ، اداکار اور مخیر عمر شریف کے انتقال سے غمزدہ ہیں۔ عمر شریف درحقیقت ایک افسانوی اداکار تھے۔انوپم کھرنے نے بتایا کہ وہ کئی برس قبل لندن میں عمر شریف سے ملے تھے۔ اس کا مزاح بہترین تھا۔ بطور اداکار میں نے عمر شریف سے بہت کچھ سیکھا ہے۔اداکار نے کہا کہ دنیا میں بہت کم لوگ ہیں جو ہنستے اور خوشیاں پھیلاتے ہیں۔ اللہ عمر شریف کے خاندان اور مداحوں کو اس عظیم سانحے سے نکلنے کی توفیق عطا فرمائے۔


#an actor I have learned a lot from legend Omar Sharif #Anupam Kher