امریکہ نے باضابطہ طور پر افغان جنگ میں شکست تسلیم کر لی

واشنگٹن:(لیڈرنیوز) امریکہ نے باضابطہ طور پر افغانستان کے خلاف جنگ میں شکست تسلیم کر لی ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل مارک ملی نے کہا ہے کہ افغانستان میں جنگ ایک اسٹریٹجک ناکامی تھی ، جنگ اس طرح ختم نہیں ہوئی جس طرح ہم چاہتے ہیں۔جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے امریکی چیئرمین نے افغان جنگ میں شکست کے ساتھ ساتھ افغان جنگ میں اسٹریٹجک غلطیوں کو بھی تسلیم کیا۔ہاو¿س کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے جنرل مارک نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں 20 سالہ جنگ ہار چکا ہے۔ افغانستان کی جنگ ایک اسٹریٹجک ناکامی تھی۔جنرل مارک ملی نے کہا کہ افغانستان میں جنگ جیسا کہ ہم چاہتے تھے ختم نہیں ہوا ، افغانستان سے انخلا کے دوران ہماری حکمت عملی ناکام ہوگئی ، 15 اگست کو ملا برادر سے ملاقات کی اور کہا کہ رکاوٹ نہ ڈالو لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔ 15 اگست کے اجلاس تک کابل طالبان کے کنٹرول میں تھا۔


#United States has officially acknowledged defeat in the war against Afghanistan #Chairman Joint Chiefs of Staff General Mark Milley